سبق۱: نباتاتی حفظان صحت کے بین الاقوامی معیارات
موضوع ۲: مارکیٹ تک رسائی
اس موضوع میں، ہم تجارت کے ساتھ منسلک نباتات کی صحت کے معاملات کے بارے میں مارکیٹ تک رسائی کی فیصلہ سازی کے لئے عمل کا جائزہ لیں گے جو ممالک انفرادی طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
مقصد:
- مارکیٹ تک رسائی کی اجازت دینے کے لئے راہنمائی کرنے والے اصولوں کو یاد کرنا۔
ایس پی ایس معاہدہ تسلیم کرتا ہے کہ ممالک کو تجارتی پالیسیوں کے تعین کے لئے نہ صرف بین الاقوامی معیارات، بلکہ درآمد کرنے والے اور برآمد کرنے والے ممالک کو خطرے سے متاثر کرنے والے حالیہ عوامل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
اگرچہ ہر ملک خود اپنی ضروریات متعین کرسکتا ہے، تاہم مارکیٹ تک رسائی کے تمام فیصلوں کے لئے چند بنیادی اصولوں سے راہنمائی لی جانی چاہیئے۔ مندرجہ ذیل اصول ممالک کو قانونی طور پر مناسب ایس پی ایس اقدامات کے نفاذ میں مدد دیتے ہیں جو موثر، شفاف، اور سائنسی طور پر جائز ہیں۔
ملک جو بھی شرائط نافذ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، انہیں عوامی طور پر دستیاب ہونا چاہیئے۔ کئی ممالک اپنی شرائط آن لائن ڈیٹا بیس (Online Database) کے ذریعے دستیاب بناتے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں، پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کے لئے شرائط (ایف اے وی آئی آر) ڈیٹا بیس (FAVIR Database)، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کے لئے شرائط تلاش کرنے کا آسان ترین راستہ ہے۔ یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تمام دستیاب ذرائع سے شرائط کو اکٹھاکرتا ہے، جس میں مارکیٹ تک رسائی کی درخواستوں کے لئے قانون سازی کا عمل اور نوٹس کی بنیاد پر عمل دونوں شامل ہیں، جن کا جائزہ ماڈیول ۳ میں لیا جا سکتا ہے۔
برآمدی اشیا کے لئے مارکیٹ تک رسائی کاروباری سٹیک ہولڈرز جیسے کہ پروڈیوسرز، برآمد کنندہ گان، اور درآمد کنندہ گان کے مفادات کے تحت کنٹرول کی جاتی ہے۔ تاہم قومی حکومتیں ہی ادارے ہیں جو مارکیٹ تک رسائی کے لئے درخواست کر سکتے ہیں یا اس کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ممالک، مارکیٹ تک رسائی کے معاہدات پر گفت و شنید اور حتمی شکل دینے کے لئے اپنی نیشنل پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشنز (NPPOs) کے ذریعے کام کرتے ہیں۔ مارکیٹ تک رسائی کی درخواستوں کی کا جائزہ لینے اور تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مارکیٹ تک رسائی کے معاہدات طے کرنے کے لئے ہر ملک کی، جو آئی پی پی سی کا ایک رکن ہے، ایک فعال اور با اختیار این پی پی او ضرور ہونی چاہیئے۔
این پی پی او کو اس کموڈٹی کے بارے میں معلومات اکھٹی کرنے کے لئے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنا چاہیئے جس کے لئے درخواست کی گئی ہے اور یہ تعین کرنے کے لئے کہ اقدامات کی کیا حکمت عملیاں قابل عمل ہو سکیں گیں۔ کماڈٹی کے لئے پیسٹ رسک اینا لسس (پی آر اے) اس حوالے سے فیصلوں کے بارے میں راہنمائی کرتا ہے کہ کن پیسٹس کے خلاف اقدامات کرنا ہوگی اور محفوظ تجارت کے لئے رسک مینجمنٹ کے کیا اقدامات درکار ہیں۔ پی آر اے کے بنیادی تصورات کا جائزہ اگلے سبق میں لیا جائے گا۔
عام طور پر، مارکیٹ تک رسائی پیداوار اور برآمد / درآمد کے شعبوں میں سٹیک ہولڈرز کی جانب سے کنٹرول کی جاتی ہے، لیکن صرف این پی پی اوز ہی مارکیٹ تک رسائی کی درخواست کرنے اور حاصل کرنے کی پیچیدگیوں کی راہنمائی کر سکتی ہے۔ یہاں احاطہ کئے گئے تصورات پر مزید تفصیلات کے لئے، براہ کرم اس کورس کے ماڈیول ۳ کا جائزہ لیں۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو سے سبق ۲ کا انتخاب کریں یا یہاں پر کلک کریں۔