سبق ۳: نباتاتی حفظان صحت کے نظام

موضوع ۵: ٹریٹمنٹس

اس موضوع میں، ہم نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کے بنیادی تصورات کا جائزہ لیں گے۔ معائنوں کی طرح، ٹریٹمنٹس بھی نباتاتی حفظان صحت کے اقدام کے طور پر عام استعمال کئے جاتے ہیں۔ یاد کریں کہ نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ کوئی بھی “ پیسٹس کی ہلاکت، خاتمے، یا بانجھ بنانے کے لئے سرکاری طور پر با اختیار طریقہ کار ہے “ ۔

مقصد:

  • پیسٹ رسک مینجمنٹ سٹریٹیجیز کے لئے زیادہ عام ٹریٹمنٹ آپشنز کی وضاحت کرنا۔

کیمیائی اور غیر کیمیائی آپشنز دونوں کے ساتھ بہت سے دستیاب اور منظور شدہ ٹریٹمنٹس ہیں۔ کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کیڑے مار ادویات (Pesticides) ہیں جو کہ نباتات میں قدرتی طور پر پائے جانے والے مرکبات سے بنائے جاتے ہیں یا کیمیائی مرکبات سے تیار (Synthesized) کیئے جاتے ہیں۔ پیسٹ کنٹرول کی ایک درکار مطلوبہ سطح حاصل کرنے کے لئے، کیمیائی ٹریٹمنٹس اکثر اکیلے، بغیر دوسرے ٹریٹمنٹ کے اقدامات کے، استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ غیر کیمیائی ٹریٹمنٹس پیسٹس کی حیاتیات کا استعمال کرتے ہیں اور نباتاتی مٹیریل کو اکثر ایک مخصوص وقت کے لئے ایک خاص درجہ حرارت پر برقرار رکھنے کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ مخصوص درجہ حرارت اور وقت ٹریٹمنٹ کی افادیت ظاہر کرنے والی تحقیق سے قائم کئے جاتے ہیں۔

جب ٹریٹمنٹس کی اقسام کا موازنہ کرنے لگیں، تو کیمیائی اور غیر کیمیائی ٹریٹمنٹس کے فوائد اور خرابیاں دونوں ہیں۔

کیمیائی پیسٹی سائیڈز کا استعمال کرنے کے فوائد یہ ہیں کہ یہ انتہائی موثر ہیں، پیسٹس کو فوری طور پر اور آسانی سے کنٹرول کرتے ہیں، اور کنٹرول کرنے کی دوسری دستیاب آپشنز کے مقابلے میں مناسب قیمت مقرر کی گئی ہے۔ بد قسمتی سے، بعض کیمیکلز، جیسے کہ میتھائل برومائیڈ، جلد خراب ہو جانے والی کماڈٹیز کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جیسے کہ سٹون فروٹس، اور انسانی اور ماحولیاتی صحت دونوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

بہت سے غیر کیمیائی ٹریٹمنٹس (جیسے کہ حرارت (ہیٹ) یا کولڈ ٹریٹمنٹس) انسانی اور ماحولیاتی صحت کے لئے کم نقصان کا سبب بننے کا فائدہ رکھتے ہیں۔ تاہم، بعض اوقات کنٹرول کی مطلوبہ سطح حاصل کرنے کے لئے انہیں دوسرے ٹریٹمنٹس کے ساتھ ملاکر استعمال کئیے جانے کی ضرورت ہوتی ہے، جو مہنگا بن سکتا ہے۔ ارریڈی ایشن (Irradiation) ایک غیر کیمیائی ٹریٹمنٹ ہے جو وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانے والا بن رہا ہے کیوں کہ بہت سی کماڈٹیز کے لئے یہ محفوظ اور موثر دونوں ہے۔ تاہم، اس کے لئے ایک کافی زیادہ ابتدائی سرمایہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے استعمال کو موثر بہ لاگت بنانے کے لئے سارا سال تسلسل کے ساتھ ماحصل (Throughput) ضرور ہونا چاہیئے۔ درج ذیل زیادہ عام ٹریٹمنٹس کی ایک لسٹ ہے جو بہت سی زرعی کماڈٹیز کے لئے نباتاتی حفظان صحت شرائط کو پورا کرتے ہیں۔

 

کیمیائی غیر کیمیائی
• فیومیگیشن (دھونی دینا)، کیمیائی ٹریٹمنٹ

• فوارچہ،کیمیائی ٹریٹمنٹ

• ڈبونا،کیمیائی ٹریٹمنٹ

• دھول، کیمیائی ٹریٹمنٹ

• سپریز، کیمیائی ٹریٹمنٹ

• حرارت، غیر کیمیائی ٹریٹمنٹ

• کولڈ ٹریٹمنٹ، غیر کیمیائی ٹریٹمنٹ

• اریڈیشن، غیر کیمیائی ٹریٹمنٹ

 

بہت سارے ٹریٹمنٹس کے ساتھ ان میں سے انتخاب کے لئے، ایک مناسب تریٹمنٹ منتخب کرنے کے لئے طریقہ کار کا تیزی سے جائزہ لینا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ انتخاب کا یہ عمل حالات سے قطع نظر استعمال کیا جاتا ہے۔

پیسٹ رسکس میں تخفیف کے لئے ٹریٹمنٹس عام طور پر استعمال کئے جاتے ہیں ۔ تاہم، ٹریٹمنٹ کا انتخاب مخصوص حالات پر منحصر ہے۔ جب ایک مرتبہ پچھلے عمل کے ذریعے احتیاط کے ساتھ ٹریٹمنٹ منتخب کرلیا جاتا ہے، تو یہ بہت ضروری ہے کہ ٹریٹمنٹ پر عمل درآمد ایک بااختیار یا لائسنس یافتہ گروپ کے ذریعے کیا جائے اور جو یہ کہ سرکاری ریکارڈز رکھے جایئں ہیں۔ یاد کریں کہ ان ریکارڈز کی چھان بین اس وقت کی جائے گی جب ایک نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دیں گے۔

بہت سے ٹریٹمنٹس ہیں جو لا تعداد صورتحالوں میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ہر صورتحال، حالات کے مطابق بہترین آپشن کے بارے میں تحقیق کا تقاضا کرتی ہے۔ نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کی زیادہ عام اقسام پر زیادہ تفصیلی معلومات کے لئے براہ کرم ماڈیول ۱۲ : ٹریٹمنٹس ملاحضہ کریں۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو سے سبق ۴ کا انتخاب کریں، یا یہاں کلک کریں۔