سبق ۲: پیسٹ رسک انالیسس

موضوع ۳: پیسٹ رسک مینجمنٹ

ان موضوع میں، پی آر اے کے پیسٹ رسک مینجمنٹ کے مرحلے کو مکمل کرنے میں اقدام کا جائزہ لیتے ہیں۔

مقصد:

  • پی آر اے کے پیسٹ رسک مینیجمنٹ کے مرحلے کو مکمل کرنے کے عمل کو یاد کرنا

اگر آپ پیسٹ رسک اسیسمنٹ رپورٹ سے یہ تعین کرتے ہیں کہ پیسٹ کا آغاز ہونے کے خطرات بہت زیادہ ہیں، تو آپ کو ان خطرات کا انتظام کرنے اور ممکنہ نتائج میں تخفیف کے لئے ایک ہدف کیا گیا منصوبہ (Targeted Plan) بنانے کی ضرورت ہوگی۔ پی آر اے کا یہ تیسرا مرحلہ پیسٹ رسک مینجمنٹ کہلاتا ہے۔

آئی ایس پی ایم ۵ سے تعریف :

“ پیسٹ رسک مینجمنٹ کی آپشنز شناخت کرنے، اندازہ لگانے اور سفارش کرنے کا تجزیاتی عمل۔

جس طرح کہ آپ نے پیسٹ رسک اسیسمنٹ مرحلے میں پیسٹ کا آغاز ہونے کے خطرات اور نتائج کا تجزیہ کیا، اسی طرح آپ کو پیسٹ رسک مینجمنٹ آپشنز کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ عمل تخفیف کے حالیہ اقدامات کو اپ ڈیٹ اور ان میں ترمیم کرنے کے لئے ایک دوبارہ اندازہ لگانے کی مشق کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی نئے پیسٹ کی معلومات اور تخفیف کے نئے طریقے دستیاب ہوتے ہیں، یہ عمل باقاعدگی سے کیا جانا چاہیئے۔ جیسے ہی آپ اپنی پیسٹ رسک مینجمنٹ کی آپشنز شناخت کرنے اور جانچنے کا عمل شروع کرتے ہیں، پیسٹ رسک مینجمنٹ کے تجزیئے کے یہ اصول یاد کریں اور نیچے دیئے گئے علم اصطلاح کی مشق کریں۔

  • ضرورت (Necessity) : ممالک کو اپنے آپ کو تحفظ دینے کا خود مختار حق حاصل ہے لیکن انہیں یہ ظاہر کرنا چاہیئے کہ ممکنہ خطرہ، تحفظ کی ضرورت کا جواز پیش کرتا ہے۔
  • مینیجڈ رسک (Managed Risk) : این پی پی او ز(NPPOs) کو سمجھنا چاہیئے کہ زیرو خطرہ ناقابل حصول ہے اور انتظام کئے گئے خطرے کی پالیسی خطرے کی قابل قبول سطح کی بنیاد پر اپنائی جانی چاہیئے
  • کم سے کم متصادم (Minimal Impact) : ہمیشہ ممکنہ حد تک کم ترین رکاوٹ بننے والے اقدامات کا انتخاب کریں جو تجارت میں کم سے کم رکاوٹ ڈالیں۔
  • غیر امتیازی (Non-discrimination) : تجارتی شراکت داروں کے درمیان پالیسیوں کو امتیازی نہیں ہونا چاہئے جو ایک جیسے رسکس کا سامنا کرتے ہیں۔
  • تکنیکی جواز (Technical Justification) : جب رسک مینجمنٹ کی شرائط بین الاقوامی معیارات کی بنیاد پر نہ ہوں، تو پی آر اے کے ذریعے ان کا جواز دیا جانا چاہیئے۔
  • ترمیم (Modification): جب نئی معلومات دستیاب ہوں تو پی آر اے کو بلا تاخیر تبدیل کرنے کی ضروت ہوتی ہے۔

منطقی تعلق کی ایک اصول کے طور پر وضاحت آئی پی پی سی یا ایس پی ایس معاہدے میں نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی آئی ایس پی ایم میں واضح کیا گیا ہے۔ تاہم، یہ بہت سے قانونی نظاموں ایک مرکزی مسئلہ بن گیا ہے اور رسک مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ رسک مینجمنٹ پلان کا انتخاب کرنے سے قبل، آپ کو دو سوالوں کے جواب تسلی بخش طور ہر دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

۱ – کیا زیر غور اقدام حقیقی طور پر خطرے میں تخفیف کرتا ہے ؟
مثال کے طور پر، فیومی گیشن (Fumigation) یا اریڈی ایشن (Irradiation) ٹریٹمنٹ جو کیڑے پیسٹس کے خلاف موثر ہے، شاید جڑی بوٹیوں کے بیجوں (Weed Seeds) ( کماڈٹی کے پیسٹس کے طور پر) موزوں نہ ہو۔ اگر ایسا ہے، تو اقدام کا رسک کے ساتھ کوئی منطقی تعلق نہیں ہوگا اگر یہ جڑی بوٹیوں کے بیجوں کے خلاف ایک علاج کے طور پر درکار ہے۔

۲– کیا اقدام کی طاقت رسک کی مناسبت سے ہے ؟
رسک کی شدت اور رسک کی تخفیف کے لئے اطلاق کیا گیا اقدام، “ سلائیڈنگ سکیلز “ (Sliding Scales) پر ہوتے ہیں۔ زیادہ خطرات کے لئے سخت اقدامات درکار ہوتے ہیں، اور کم خطرات کے لئے کمزور اقدامات درکار ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اندر سے خوراک لینے والے پیسٹس (زیادہ خطرہ) کے لئے ڈیزائن کیا گیا ایک ٹریٹمنٹ، باہر سے خوراک لینے والے پیسٹس اور / یا آلودہ کرنے والے پیسٹس (کم خطرہ) کے خلاف شاید بہت زیادہ سخت ٹریٹمنٹ ہوگا۔

ان اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آئیے اب پیسٹ رسک مینجمنٹ آپشنز کا تجزیہ انجام دینے کے لئے درکار عمل اور معلومات کا جائزہ لیتے ہیں۔

13_2_3_2

رسک مینیجر کے طور پر، آپ کو مندرجہ ذیل کام کرنے کی ضرورت ہے :

  1. رسک اسیسمنٹ کا مطالعہ کریں اور سمجھیں۔ کیا رسکس نا قابل قبول حد تک اس نقطے سے زیادہ ہیں جہاں اقدامات درکار ہوتی ہیں ؟
  2. رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر موزوں رسک مینجمنٹ آپشنز کی شناخت کریں۔ وہ تمام آپشنز تلاش کریں جو اسیسمنٹ سے آپ کے مخصوص رسکس کی تخفیف کر سکتے ہوں۔
  3. ہر آپشن کی افادیت، موزونیت، اور اثرات کے بارے میں معلومات تلاش کرکے آپشنز کو جانچیں۔ آپ کو یقینی ہونے کی ضرورت ہوگی کہ تخفیف کی آپشنز موثر طور پر خطرے میں کمی یا خاتمہ کرے گی۔
  4. ہر ایک آپشن یا آپشنز کا مجموعے سے رسک میں جس سطح تک کمی ہوتی ہے، اسے دستاویز کریں۔
  5. منتخب کی گئی رسک مینجمنٹ کی آپشنز کی روشنی میں رسک اسیسمنٹ کا دوبارہ معائنہ کریں اور تقابل کریں۔
  6. غور کریں کیا کوئی دوسری آپشنز دستیاب ہیں جو رسک میں مساوی کمی کرتی ہیں۔
  7. رسک میں کمی کی سطح پر ہر آپشن کے اضافی اثرات ظاہر کریں۔
  8. مینجمنٹ کے لئے اپنی سفارشات این پی پی او کے مناسب اہلکاروں کو رپورٹ کریں۔

جیسے کہ آپ اس سے پہلے مراحل میں کام کرتے ہیں، رسک کی تخفیف کے اقدامات کی تین بنیادی کیٹیگریز پر توجہ دیں :

  1. اقدامات (Mitigations): وہ اقدامات جن کا پیسٹس پر ان کی تعداد میں کمی یا زندہ رہنے کی قابلیت پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔
  2. حفاظتی اقدامات (Safeguards): وہ اقدامات جو پیسٹ کے فرار ہونے یا آلودگی کے امکانات، داخلے، یا قدم جمانے میں کمی کے ذریعے نباتاتی حفظان صحت سلامتی کو فروغ دیتے ہیں (مثال کے طور پر، پیسٹ سے پاک پیکجز، وقت پر محیط شپنگ کا موسم، ممانعت)۔
  3. عملیات (Processes) :وہ اقدامات جو خود رسک میں کمی نہیں کرتے لیکن رسک مینجمنٹ کو موثر بنانے میں مدد دیتے ہیں یا بہتری لاتے ہیں (مثال کے ظور پر، معائنہ، سرٹیفکیشن)۔

عام طور پر آپ کی سفارشات میں کم کئے گئے رسک کی قابل قبول سطح کے حصول کے لئے ان آپشنز میں سے ایک سے زیادہ کا اطلاق کرنے کی ضرورت شامل ہوگی۔ رسک مینجمنٹ کے لئے استعمال کئے جانے تین سب سے زیادہ عام اقدامات ممانعٹ، معائنہ اور ٹریٹمنٹ ہیں۔ ممانعت سب سے زیادہ اونچی سطح کا تحفظ ہے، لیکن اس کا جواز فراہم کرنا سب سے زیادہ مشکل ہے۔ ایس پی ایس کورس میں احاطہ کی گئی معائنہ، ٹریٹمنٹ، اور دوسری عام مینجمنٹ آپشنز کا جائزہ اگلے سبق میں لیا جائے گا۔

13_2_3_3_banner

آپ کی پیسٹ رسک مینجمنٹ کی آپشنز کو احتیاط کے ساتھ جانچنے اور غور و خوص کرنے کے بعد، آپ کو ایک حتمی پی آر اے رپورٹ تشکیل دینی چاہیئے جس میں پیسٹ رسک اسیسمنٹ کے نتائج اور پیسٹ رسک مینجمنٹ کی سفارشات دلائل کے ساتھ شامل ہونی چاہیئیں۔
آئی ایس پی ایم ۱۱ کے مطابق، یہ وہ اہم اجزا ہیں جو حتمی پی آر اے رپورٹ میں شامل کئے جانے چاہیئیں :

  1. پی آر اے کا مقصد
  2. پیسٹ، پیسٹ کی فہرست، پاتھ ویز، پی آر اے علاقہ، خطرے سے دوچار علاقہ
  3. معلومات کے ذرائع
  4. رسک اسسمنٹ کے نتائج
    • پیسٹ کی درجہ بندی کی گئی فہرست
    • مکان
    • نتائج
  5. رسک مینجمنٹ
    • شناخت کی گئی آپشنز
    • منتخب کی گئی آپشنز

این پی پی او کے لئے قابل جواز نباتاتی حفظان صحت کے ریگولیٹری فیصلے کرنے کی خاطر یہ تمام کی تمام معلومات ضرور شامل کی جانی چاہیئیں۔ یاد رکھیں کہ تمام ریگولیٹری فیصلے نہ صرف پی آر اے رپورٹ کی بنیاد پر ہونے چاہیئیں، بلکہ ایس پی ایس کے شفافیت، تسلسل اور مساوات کے اصولوں کی تعمیل کے ساتھ ہونے چاہیئیں۔

پیسٹ رسک مینجمنٹ پی آر اے انجام دینے کے لئے آخری مرحلہ ہے۔ پیسٹ رسک مینجمنٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے، براہ کرم، ماڈیول ۶ : پیسٹ رسک مینجمنٹ کا جائزہ لیں۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے سبق ۳ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔