ماڈیول ۱۳ میں خوش آمدید

لیزا کیف (Lisa Keefe)، ایم ایس، پی ایچ ڈی۔

لیزا کیف (Lisa Keefe)، ٹیکساس اے اینڈ ایم میں واقع کالج آف ویٹینری میڈیسنز کے سینٹر فار ایجوکیشنل ٹیکنالوجیز میں ایک انسٹرکشنل ڈیزائنر ہے۔ اس کام کے لئے، وہ سائنس کے بہت سے شعبہ جات میں متعلقہ اور مفید تعلیم کے حصول کے تجربات تخلیق دینے میں موضوع کے ماہرین کے ساتھ اشتراک کے لئے زرعی تعلیم، اینیمل سائنس، اور اینٹومولوجی (Entomology) میں اپنے تعلیمی پس منظر اور تجربے کا استعمال کرتی ہیں۔ اس ایس پی ایس کورس کے لئے، اس نے دس ماڈیولز اور پانچ ورکشاپس تخلیق دینے میں معاونت کی۔

لوٹی ایرکسن (Lottie Erickson)

لوٹی ایرکسن، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ادارہ برائے زراعت (USDA) کے لئے ایک ایکسپورٹ کوارڈی نیٹر ہے۔ اس سے پہلے، اس نے نباتاتی حفظان صحت کے بین الاقوامی معیارات تشکیل دینے والے، انٹرنیشنل پلانٹ پروٹیکشن کنوینشن میں کام کیا، اور وہ بطور ٹریڈ ڈائریکٹر، تجارتی شراکت داروں کے ساتھ نباتاتی حفظان صحت کے معیارات پر گفت و شنید کرنے کی ذمہ دار تھی۔ ایکسپورٹ کوارڈی نیٹر کے طور پر اپنے کام میں، نباتاتی حفظان صحت کے ریگولیٹری فیصلوں کی سفارش کے لئے راہنمائی فراہم کرنے کی خاطر، وہ آئی پی پی سی معیارات (IPPC Standards) اور تشریحات پر انحصار کرتی ہیں۔

جب آپ وڈیو دیکھ لیں گے، تو آپ اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو میں سبق ۱ پر جا کر ایس پی ایس کورس کا آغاز کر سکتے ہیں، یا یہاں پر کلک کرکے براہ راست سبق ۱ پر جا سکتے ہیں۔