سبق ۳: نباتاتی حفظان صحت کے نظام
موضوع ۴: معائنے
معائنے کسی بھی نباتاتی حفظان صحت کے نظام کا لازمی جزو ہیں کیوں کہ جب مناسب طور پر انجام دیئے جاتے ہیں، تو یہ پیسٹ کا آغاز ہونے کے رسکس میں کمی کرنے میں انتہائی موثر نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات میں سے ایک ہیں۔
مقصد:
- معائینوں کے بنیادی عمل کو یاد کرنا۔
معائنوں کا موضوع شاید آپ کو یاد ہو کیوں کہ یہ سب سے زیادہ عام طور پر اطلاق کئے جانے والے نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات میں سے ایک ہیں۔ یہ پیسٹ کا آغاز ہونے کے رسکس میں کمی کرنے میں سب سے زیادہ موثر اقدامات میں سے ایک ہے۔ آئی ایس پی ایم ۲۳ کے مطابق، “ معائنہ “ نباتات، نبتاتی پروڈکٹس، اور / یا دوسری ریگولیٹ کی گئی درآمدی / برامدی اشیا کی کسی بھی کھیپ میں درکار نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کی تعمیل کی تصدیق کے لئے انجام دیئے گئے کسی طریقہ کار کی وضاحت کرتا ہے۔ نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل کی تصدیق بصری معائنے، دستاویزی جانچ پڑتالوں، اور شناخت اور سالمیت کی جانچ پڑتالوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کھیپیں قبول کرلی جاتی ہیں، قبضے میں لے لی جاتی ہیں، مسترد کردی جاتی ہین، یا اگر نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل کی ایک قابل قبول سطح حاصل کرلی جاتی ہے اور معائنہ تعین کرتا ہے کہ بعد مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ یہ فیصلہ معائنہ مکمل کرلینے کے بعد کیا جاتا ہے اور اس فیصلے کا اطلاق درآمد کی گئی اور برآمد کی گئی، دونوں اشیا پر ہوتا ہے۔
طاقتور اور مسلسل معائنہ پروگرامز پسندیدہ ہیں کیوں کہ یہ قابل اعتماد نتائج کے ذریعے نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ معائنے کی کوششوں سے حاصل کردہ نتائج نباتات کے تحفظ کی کوششوں کے مختلف پہلوؤں میں استعمال کئے جا سکتے ہیں، لیکن معائنے کا ڈیٹا پی آر اے انجام دینے، پیسٹ فری ایریا (پی ایف اے) کی معاونت کے لئے، اور نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لئے ضروری ہے۔
معائنے کے پروگرام کی سالیت کو یقینی بنانا این پی پی او ز کی ذمہ داری ہے۔ ان کو کھیپوں کے معائنے انجام دینے یا مساوی طور پر کوالیفائیڈ گروپ کو مانزد کرنے کا بلا شرکت غیرے اختیار حاصل ہے۔ معائنہ کاروں کا انتخاب احتیاط سے کیا جانا چاہیئے، اور این پی پی او کو معائنہ کار کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے جاری ٹریننگ فراہم کرنی چاہیئے اور نگرانی کرنی چاہیئے۔ درج ذیل ان خصوصیات اور مہارتوں کا مختصر جائزہ ہے جو معائنہ کاروں میں ہونی چاہیئیں۔
- معائنہ کاروں کو این پی پی او کی جانب سے نباتاتی حفظان صحت معائنے انجام دینے کے لئے با اختیار بنایا جانا چاہیئے۔ انہیں ان کے تمام فیصلوں کے لئے مکمل احتساب بھی فراہم کیا جانا چاہیئے۔ اسے سالمیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
- معائنہ کار پیسٹس کا پتہ لگانے میں تکنیکی مہارت اور ثابت شدہ اہلیت کے حامل ہونے چاہیئیں۔
- ان کے پاس، مندرجہ ذیل تمام کی درست طور پر شناخت کرنے کے لئے معلومات ہونی چاہیئیں، یا انہیں ایسے لوگوں اور ذرائع تک رسائی حاصل ہونی چاہیئے جو یہ معلومات رکھتے ہوں : پیسٹس، نباتات، نباتاتی پروڈکٹس، اور دوسری ریگولیٹ کی گئی اشیا۔
- معائنہ کاروں کو معائنے کی مناسب سہولیات، اوزاروں، اور آلات تک رسائی حاصل ہونی چاہیئے۔ انہیں پیسٹس کا پتہ لگانے کے لئے ان آلات کو استعمال کرنے کے قابل ہونا چاہیئے۔
- معائنہ کاروں کو این پی پی او کی جانب سے فراہم کی گئی تحریری راہنمائیوں سے واقفیت ہونی چاہیئے۔ انہیں ان راہنمائیوں تک با آسانی رسائی کے قابل ہونا چاہیئے۔ راہنمائیوں اور دوسرے ذرائع میں حالیہ قواعد و ضوابط، مینیوئلز، اور پیسٹ کی فہرستیں شامل ہیں۔
- دوسرے ملک کی ریگولیٹری ایجنسی کے آپریشنز، خاص طور پر مسلسل تجارت کرنے والے تجارتی شراکت داروں کی این پی پی او ز کے ساتھ واقفیت بہت زیادہ پسندیدہ ہے۔
- معائنہ کار کی سب سے اہم خصوصیت مقصدیت اور غیر جانبدارانہ ذہنیت ہے۔ انہیں ہر کھیپ کا معائنہ ایک جیسے، غیر جانبدارانہ طریقوں سے انجام دینے کے لئے تیار رہنا چاہیئے اور اس کے بعد انہیں معائنے کے نتائج کی بنیاد پر کئے جانے والے اپنے فیصلوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔
آخر میں، ہم تمام معائنوں کے طریقہ کار کے لئے مشترک تین مراحل کا فوری طور پر جائزہ لیں گے۔
یہ مراحل مکمل کئے جانے کے بعد، آپ اس بارے میں ریگولیٹری فیصلے کرنے کے قابل ہوں گے کہ کھیپ کے ساتھ کیا ہونا چاہیئے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی پیسٹس نہیں ملتے اور ہر چیز اپنی جگہ پر ہے، تو آپ کارگو تقسیم کے لئے چھوڑ سکتے ہیں۔ اگر کھیپ کے ساتھ مسائل ہیں، تو آپ کو بہت سی دوسری ریگولیٹری آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہوگی، جیسے کہ روک لینا، دوبارہ برآمد کرنا یا کارگو کو ضائع کرنا۔
معائنے نباتاتی حفظان صحت پروگرام کے بہت سے شعبہ جات کا ایک جزو لازم ہیں۔ معائنہ کاروں کو احتیاط کے ساتھ منتخب کیا جاتا ہے اور این پی پی او کی جانب سے تسلسل کے ساتھ انہیں تربیت دی جاتی ہے۔ ان تصورات پر مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم ماڈیول ۱۱ : معائنے، کا جائزہ لیں۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۵ کا انتخاب کریں، یا یہاں کلک کریں۔