سبق ۳: نباتاتی حفظان صحت کے نظام
موضوع ۳: نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کا اجرا
برآمد کا سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نظام بنیادی ڈھانچہ ہے جو ایک ملک کی این پی پی او کو یہ یقینی بنانے کی اجازت دیتا ہے کہ زرعی اشیا بیرونی ملک کی نباتاتی حفظان صحت کی داخلے کی شرائط پر پورا اترتی ہیں۔ یہ نباتاتی بنیاد کی اشیا کی محفوط تجارت میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
مقصد:
- نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کے اجرا سسٹم کا مقصد یاد کرنا۔
ممالک برآمدات کے لئے سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نظام کیوں تخلیق دیتے اور برقرار رکھتے ہیں ؟ ممالک تیز رفتار تجارت اور نباتاتی پیسٹس اور بیماریوں کے برآمد کے رسک میں کمی کرنے کے لئے برآمد کا سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نظام بناتے اور برقرار رکھتے ہیں۔ مضبو ط سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نطام اور قابل بھروسہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کے بغیر، بیرون ممالک مارکیٹوں کو اشیا برآمد کرنا اکثر ایک سست یا ناممکن کوشش بھی ہوتی ہے۔ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے مستحکم نظام کے بغیربرآمدات اکثر ناکام ہو جاتی ہیں کیوں کہ ہر ملک کے پیچیدہ اور مستقل تبدیل ہوتے حالات ہوتے ہیں۔ ایسے بہت سے انفرادی برآمد کنندہ گان نہیں ہیں جو اس طرح کی پیچیدگیوں میں راہنمائی یا ان تمام شرائط، جو پوری کرنے کی ضرورت ہے، کو یقینی بنانے کے لئے وسائل یا مہارت رکھتے ہوں۔
نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹ کے اجرا کے عمل کی پیچیدگی کا انحصار درآمد کرنے والے ملک کی شرائط کی پیچیدگی پر ہے۔ بعض صورتوں میں، شرط صرف روانگی کی بندرگاہ پر معائنہ ہوتی ہے۔ دوسری صورتوں میں، پیداوار کے سارے عمل کے دوران قبل از برداشت اور بعد از برداشت کارروائیوں کی تصدیق ضرورکی جانی چاہیئے۔ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ یہ یقینی بناتا ہے کہ درآمد کرنے والے ملک کی جانب سے درکار نباتاتی حفظان صحت کے تمام اقدامات، اس بات سے قطع نظر کہ کتنے سادہ یا پیچیدہ ہیں، کئے جا چکے ہیں اور این پی پی او یا اس کے با اختیار اداروں کی جانب سے تصدیق کی جا چکی ہے۔ آئی ایس پی ایم ۷ کے مطابق، آئی پی پی سی تقاضا کرتا ہے کہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹوں کے اجرا کی واحد ذمہ داری اور اختیار، این پی پی او، یا اس کے با اختیار غیر حکومتی اہل کاروں کے پاس ہے۔ یہ غلطی اور / یا دھو کے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔
آئی ایس پی ایم ۱۲ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ تخلیق اور جاری کرنے کے لئے آسان چار- مرحلہ عمل کا احاطہ کرتا ہے۔ براہ کرم مندرجہ ذیل مراحل کا جائزہ لیں۔
نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹ کے اجرا کا مستقبل
موبائل ٹیکنالوجی کے اس زمانے میں بھی، نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹس ابھی تک قلم اور کاغذی کاپیاں ہیں۔ یہ سست اور سست رفتار ہوسکتا ہے، اور سرٹیفکیٹ کے اجرا کو کاغذ کے بغیر (پیپر لیس)، الیکٹرونک عمل میں تبدیل کرنے کے لئے جدید بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی کمیونٹی کے اندر اس بات پر وسیع اتفاق رائے ہے کہ ایک پیپر لیس نظام تجارت کو تیز رفتار بنائے گا اور صارفین کے کے لئے سرٹیفکیٹ کے اجرا کے اخراجات کو کم کرے گا۔ تاہم، ایک واحد الیکٹرونک نظام جو دنیا بھر کے تمام ممالک میں این پی پی او ز کے لئے کام کرے گا، تشکیل دینے کا عمل ایک طویل عمل ہوگا۔
نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹ کا اجرا بین الاقوامی تجارت کے لئے ضروری ہے۔ ایک سرٹیفکیٹ یہ یقینی بناتا ہے کہ برآمد کرنے والا ملک، درآمد کرنے والے ملک کی نباتاتی صحت کی شرائط سمجھتا ہے، اور اس خاص کھیپ کے لئے، ان کی تعمیل کردی گئی ہے۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۴ کا انتخاب کریں، یا یہاں کلک کریں۔