سبق ۳: نباتاتی حفظان صحت کے نظام

موضوع ۲: پیسٹ فری تصورات اور پیسٹ سرویلینس

یہ موضوع پیسٹ فری علاقوں (پی ایف اے) اور پیسٹ سرویلینس کے تصورات کا جائزہ لیتا ہے۔ پی آر اے کی حمایت کرنے کے علاوہ، معیاری پیسٹ سرویلینس پروگرامز پیسٹ فری علاقے قرار دینے اور برقرار رکھنے کے لئے ضروری معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مقاصد:

  • پیسٹ فری علاقے (پی ایف اے ز) تخلیق دینے اور برقرار رکھنے کے فوائد بیان کرنا۔
  • پیسٹ فری علاقے (پی ایف اے ز) اور پیسٹ سرویلینس کے درمیان تعلق کو یاد کرنا۔
  • نباتاتی حفظان صحت پروگراموں کے لئے پیسٹ سرویلینس کی اہمیت یاد کرنا۔
پیسٹ فری علاقے (پی ایف اے ز) کیا ہیں ؟

یاد کریں کہ، آئی ایس پی ایم ۴کے مطابق،

“ ایک ‘ پیسٹ فری علاقہ ‘ ایک ایسا علاقہ ہے کہ جس میں ایک مخصوص پیسٹ نہیں ہوتا جیسا کہ سائنسی ثبوت سے ظاہر کیا گیا اور جس میں، جہاں موزوں ہو، یہ صورتحال سرکاری طور پر برقرار رکھی جارہی ہے “۔

دوسرے الفاظ میں، پیسٹ فری علاقہ ایک ایسا مخصوص جغرافیائی علاقہ ہے جو حالیہ طور پر ایک مخصوص پیسٹ سے پاک ہے، جسے ڈیٹا اور ثبوت کی مدد حاصل ہے جو اس دعوے کی حمایت کرتا ہے۔ پیسٹ رسک کا نتظام کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، لیکن زرعی تجارت میں سہولت دینے کے لئے پیسٹ فری علاقوں کو بعض منفرد فوائد حاصل ہیں، اور اسی لئے جب مناسب شرائط پوری کردی جاتی ہیں تو ان کی تخلیق اور انہیں برقرار رکھنا فائدہ مند ہے۔ برآمد کے لئے، بعض اوقات ایک پی ایف اے سسٹمز اپروچ کے تبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں پیسٹ رسک اطمینان بخش طور پر کم کرنے کے لئے دو یا دو سے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ نباتاتی حفظان صحت کے اضافی اقدامات کا خاتمہ کرتے ہوئے، اس کے ذریعے برآمد کو زیادہ موثر اور موثر بہ لاگت بنانے کے لئے، مستحکم پی ایف اے ز (PFAs) ایک اکیلے (stand-alone) اقدام کے طور پر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ درآمدات کے لئے، ایک پی ایف اے برآمد کرنے والے ملک سے نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کا تقاضا کرنے کے لئے مضبوط جواز فراہم کرتے ہیں۔ پیسٹ رسک کے حوالے سے یہ بڑھائی گئی شرائط کی ضرورت کے بارے تنازعات کو تیزی سے حل کرنے میں مدد کرتا ہے، اگر آپ کا ملک فعال طور پر پی ایف اے برقرار رکھ رہا ہے۔

پی ایف اے تخلیق دینے اور برقرار رکھنے کے لئے فیصلہ کرنے سے قبل، آپ کو چند عوامل پر ضرورغور کرنا چاہیئے جو پی ایف اے کی زیادہ یا کم کامیابی کے امکانات بناتے ہیں۔ چار اہم عوامل کا ایک مختصر جائزہ مندرجہ ذیل ہے۔

جب ایک مرتبہ آپ نے عوامل پر غور کرلیا ہے اور فیصلہ کیا کہ ایک پی ایف اے ایک اچھی آپشن ہے ، تو آپ کو ان آپریشنل پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت کہ کس طرح ایک پی ایف اے تخیلق دینا اور برقرار رکھنا ہے ۔ پی ایف آپریٹ کرنے کے طریقہ کار کے عناصر کا ایک مختصر جائزہ درج ذیل ہے ۔

پی ایف اے قائم کرنے اور تصدیق کرنے کے لئے موثر پیسٹ سرویلینس پروگرام اہم ہے۔ پیسٹ سرویلینس پیسٹ کی موجودگی کی حالیہ معلومات فراہم کرتا ہے جو پی ایف اے آپریٹ کرنے کے لئے درکار ہوتی ہے۔

پیسٹ سرویلینس

جیسا کہ اس سے پہلے ذکر کیا گیا، پی ایف اے تخلیق دینے اور برقرار رکھنے کے لئے آپ کو موثر پیسٹ سرویلینس پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ پی ایف اے قائم کرنے کے لئے پیسٹ کا پتہ لگانے کے علاوہ، پیسٹ سرویلینس اور نگرانی انجام دینے کے مقصد میں پی آر اے میں استعمال کے لئے اور، جہاں موزوں ہو، پیسٹ کی فہرستوں کی تیاری کے لئے پیسٹ کا پتہ لگانا اور پیسٹ کی آبادی کی معلومات اکھٹا کرنا بھی شامل ہیں۔ ریگولیٹری فیصلہ سازی کے لئے سائنسی اور فزیکل ثبوت فراہم کرنے کے لئے یہ ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ایک ضروری سرگرمی ہے۔

13_3_2_3

پیسٹ سرویلینس کی سرگرمیوں کی دو اقسام ہیں۔ عام اور مخصوص۔ عام سرویلینس، وسیع تحقیق اور حالیہ طور ہر دستیاب ریسرچ سٹڈیز اور پیسٹ کے بارے میں دستیاب دوسری معلومات کا ڈیٹا اکھٹا کرنے پر مشتمل ہے۔ مخصوص سرویلینس میں نمونہ جات اکھٹا کرنے اور پیسٹس کی موجودگی کی نگرانی کے لئے فزیکلی خود باہر فیلڈ میں جانا شامل ہوتا ہے۔

عام سرویلینس کی کامیابی مکمل طور پر آپ کی معلومات کے ذرائع کے معیار پر انحصار کرتی ہے۔ معیاری ذرائع قابل تلاش اور واپس ایک قابل اعتماد ماخذ پر لے جاتے ہیں جن کی توثیق اس شعبے میں تحقیق کرنے والے دوسرے ماہرین کی جانب سے کی گئی ہے۔ ممکنہ ذرائع میں این پی پی او ز (NPPOs)، دوسری قومی / مقامی حکومتی ایجنسیوں، ہم عصروں کا جائزہ لئے گئے سائنسی آرٹیکلز، تحقیقی ادارے، یونیورسٹیاں، سائنٹیفک سوسائیٹیاں (بشمول غیر پیشہ ور ماہرین)، پروڈیوسرز، کنسلٹنٹس، میوزیمز، عام عوام، سائنسی اور تجارتی رسائل کی جانب سے حالیہ تحفظات، سائنسدانوں کی جانب سے غیر طباعت شدہ ٹیٹا، اور بین الاقوامی ماخذ جیسے کہ ایف اے او (FAO) اور آر پی پی اوز (RPPOs) شامل ہیں۔ ان میں سے بعض دوسروں کے مقابلے میں زیادہ قابل بھروسہ اور مستند ہیں، لیکن ایک اہم جو ذہن میں رکھی جانی چاہیئے وہ یہ ہے کہ استعمال کئے گئے کسی بھی ماخذ کا واضح طور پر حوالہ دیا جانا چاہیئے تاکہ کوئی بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے اصل ماخذ تک با آسانی پہنچ سکے۔

مخصوص سرویلینس مقررہ وقت کی مدت کے دوران علاقے میں مخصوص جگہوں پر تشویش کے باعث پیسٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے این پی پی اوز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ سرویز انجام دینے کے کے بہت سے فوائد ہیں۔ حاصل کردہ معلومات بہت سے مقاصد کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے جن میں شامل ہیں :

  1. نئے پیسٹس کا جلد پتہ لگانے میں مدد دینے کے لئے۔
  2. ایک علاقے میں، یا ایک میزبان کماڈٹی پر پیسٹس کی تقسیم اور پیسٹس کی موجودگی / غیر موجودگی کا تعین کرنے کے لئے۔
  3. مخصوص علاقے سے پیسٹ کی غیر موجودگی کا تعین کرنے کے ذریعے پیسٹ سے آزادی کے قیام اور بحالی میں این پی پی او کی مدد کے لئے۔
  4. دوسری تنظیموں کو رپورٹ کرنے کے لئے جیسے کہ آر پی پی اوز (RPPOs) اور ایف اے اور (FAO)۔.

مخصوص سرویلینس کی سرگرمیوں کے دائرہ کار کی واضح طور پر تشریح کرنا بہت اہم ہے، کیوں کہ انسانی وسائل اور سپلائیز محدود ہیں، اور آپ ایک محددو وقت میں صرف کچھ علاقے کا احاطہ کر سکتے ہیں۔

عام طور پر، مخصوص سرویز کی تین اقسام ہیں .

آخر میں، ہم جامع مخصوص سروے کی پلاننگ کے چھ بنیادی اجزا کا جائزہ لیں گے۔ ان اجزا کا احاطہ آئی ایس پی ایم ۶ میں بھی کیا گیا ہے۔ ذہن میں رکھیں کہ حتمی سروے پلان این پی پی او کی جانب سے منظور شدہ ہونا چاہیئے۔ منصوبہ بندی کے مراحل کے دوران ہر جزو پر عمل کرنا اور مکمل کرنا، آپ کے پیسٹ سرویز کے لئے کامیابی کے بہترین امکانات فراہم کرے گا۔

Six Components of a Survey Plan

جب ایک مرتبہ سارا مخصوص سروے پلان تشکیل دے دیا جاتا ہے، تو سروے کرنے والوں کو فیلڈ میں بھیجا جاسکتا ہے۔ سروے کرنے والوں کو کام کے طریقوں پر عمل کرنا چاہیئے جیسے کہ این پی پی او سے منظور کئے گئے پلان میں احاطہ کیا گیا ہے۔ ہر چیز، ٹریپ کی اقسام، سیمپل اکھٹا کرنے کے مقامات، اور ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے طریقوں کا پلان مین احاطہ کیا جانا چاہیئے اور جب فیلڈ میں ہوں تو ان کی پیروی کی جانی چاہیئے۔

کسی بھی نباتاتی حفظان صحت پروگرام میں پیسٹ فری علاقے فائدہ مند ٹول ہیں۔ تاہم، پی ایف ایز (PFAs) طاقتور، موثر پیسٹ سرویلینس پروگرام کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ ان تصورات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے، براہ کرم ماڈیول ۷ : پیسٹ سرویلینس اور ماڈیول ۹ : پیسٹ فری .تصورات، کا جائزہ لیں۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۳ کا انتخاب کریں، یا یہاں کلک کریں۔