سبق ۳: نباتاتی حفظان صحت کے نظام

موضوع ۱: پودے کے پیسٹ کے آئی ڈی سسٹمز

یاد رکھیں کہ نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے زیادہ تر پروگراموں کو پیسٹ شناخت کرنے کے قابل اعتماد ذرائع نیٹ ورک کی ضرورت ہوتی ہے۔

مقصد:

  • پیسٹ کی شناختوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک با اختیار عمل اور لیبارٹری کے نظام کو یاد کرنا۔

پیسٹ کے رسکس میں تخفیف کرنے میں نباتاتی صحت کے اہلکاروں کو موثر بنائے جانے کی خاطر، انہیں پیسٹس کی شناخت کرنے کے لئے ایک قابل اعتماد اور موثر نظام تک رسائی ہونی چاہیئے۔ کئی عام پیسٹ رسک مینجمنٹ سٹریٹیجیز، جیسے کہ پیسٹ سروے، پیسٹ سے پاک علاقے برقرار رکھنا، معائنے، اور نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس جاری کرنا، تمام کو پیسٹ کی شناخت کے بارے میں اور اسی طرح رسک کی سطح جس سے یہ دوچار کرتا ہے، ایک اعلٰی سطح کی یقینی درکار ہوتی ہے۔ درست شناخت اہم ہے کیوں کہ پودے کی صحت کی مینجمنٹ اور پالیسی فیصلے پیسٹ کی شناخت کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں۔

تمام کامیاب پیسٹ آئی ڈی سسٹمز میں ایک مرکزی لیبارٹری ملوث ہوتی ہے جو پیسٹ کی حتمی شناختیں کرنےکی مجاز ہوتی ہے۔ ان کے سائز اور زرعی ضروریات پر انحصار کرتے ہوئے، بعض بڑے ممالک کے پاس درجہ بہ درجہ لیبارٹریاں ہیں جو مرکزی لیبارٹری کو ساری کارروائیاں رپورٹ کرتی ہیں۔ زیادہ تر ممالک کے پاس ایک سادہ، مرکزی فریم ورک ہوتا ہے جہاں تمام نمونہ جات صرف مجاز لیبارٹری کو بھیجے جاتے ہیں۔

سادہ کیڑوں کی شناخت فریم ورک (زیادہ تر ممالک)
13_3_1_1_a

کمپلیکس کیڑوں کی شناخت فریم ورک (یعنی ریاستہائے متحدہ امریکہ، آسٹریلیا)
13_3_1_1_b

این پی پی او کو اس کے ملک میں موجود تمام پیسٹ آئی ڈی لیبارٹریوں کے ساتھ واضح طور پر کمیونیکیٹ کرنا چاہیئے تاکہ ہر ایک کو معلوم ہو کہ حتمی شناخت کے لئے مشکوک نمونہ جات کہاں بھیجنے ہیں۔ جب این پی پی او واضح طور پر کمیونیکیٹ کرتی ہے کہ نمونہ جات کہاں بھیجنے ہیں اور کس کو پیسٹس کی شناخت کرنے کا اختیار حاصل ہے، تو یہ یقینی بناتا ہے کہ لیبارٹریاں با آسانی پتہ لگا سکتی ہیں کہ پیسٹ کی شناخت کس طرح کی گئی تھی اور اس طرح کے فیصلوں کا ماخذ شناختیں ہیں۔ ایک قابل اعتماد نظام یہ بھی ثابت کر سکتا ہے کہ ایک قانونی اتھارٹی نے شناختیں کیں جو ریگولیٹری کارروائی کی راہنمائی کر رہی ہیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اس بارے میں واضح طور پر مطلع کیا جانا چاہیئے کہ پیسٹ آئی ڈی کے لئے نمونہ جات کہاں بھیجے جانے چاہیئیں۔ غلط جگہوں پر بھیجے گئے نمونہ جات فیصلوں میں تاخیر اور ممکنہ طور پر مہنگی غلطیوں پر منتج ہو سکتے ہیں۔

پتہ لگانا بمقابلہ شناخت
13_3_1_2

ایک مرتبہ لیبارٹری پہنچنے پر، نمونہ جات یا تو پیسٹ کی موجودگی کا پتہ لگانے کے ہدف کے ساتھ ٹیسٹ کئے جائیں گے، یا پھر یہ شناخت کرنے کے لئے کہ آیا کوئی چیز پیسٹ ہے یا نہیں۔ پتہ لگانے کا ٹیسٹ یہ تعین کرنے کے لئے کیا جاتا ہے کہ کیا ایک مخصوص جانا پہچانا پیسٹ موجود ہے۔ تاہم، اس قسم کا ٹیسٹ یہ ظاہر نہیں کرے گا کہ نمونے میں اس کے علاوہ کیا موجود ہے۔ یہ طریقے اکثر دکھائی نہ دینے والے نباتاتی پیسٹس کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جیسے کہ بیکٹیریا (Bacteria)، وائرسز(Viruses)، یا فنجائے(Fungi) کی بعض اقسام۔

شناخت اس وقت انجام دی جاتی ہے جب کوئی مخصوص تشخیصی ٹیسٹ موجود نہیں ہوتا یا پیسٹ نامعلوم ہوتا ہے۔ مقصد ایک نمونے پر پائے گئے پیسٹ کو ایک مخصوص نام دینا ہے۔ کیڑوں، یا دوسرے پیسٹس کی صورت میں، جو کہ معائنے پر دکھائی دیئے جانے کے لئے کافی بڑے ہیں، تو شناخت میں پیسٹ کی شکل (Morphology) کا تحریری مواد میں تفصیلات (Literature Descriptions) کے ساتھ موازنہ، اصول صنف بندی کے حل (Taxonomic Keys)، یا ایک مجموعے سے نمونہ جات شامل ہو سکتے ہیں۔ پیسٹس جیسے کہ بیکٹیریا اور وائرسز کے لئے، اس عمل میں نمونے کے ڈی این اے سیکیوئنسز (DNA Sequences) کا سیکیوئنسز کے ایک ڈیٹا بیس (Database of Sequences) کے ساتھ موازنہ شامل ہو سکتا ہے

جب یہ تعین کر رہے ہوں کہ کیا تشخیصی ٹیسٹ کیا جائے یا شناخت انجام دیں، بہت سے عوامل پر غور کیا جانا چاہیے۔ ٹیسٹ کا طریقہ منتخب کرنے سے پہلے، موجودہ حالات، رسک یا خطرے کی سطح جس سے ایک ممکنہ پیسٹ دوچار کر سکتا ہے، وقت کا دباؤ / پابندی، خرچہ، اور طریقے کا قابل اعتماد ہونا، ان تمام پر غور کیا جانا چاہیئے۔ نیچے حالات کا ایک جائزہ دیا گیا ہے جہاں ان طریقوں میں سے ہر ایک عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

پتہ لگانا

یہ تعین کرتا ہے کہ کیا مخصوص آرگینزم موجود ہے

اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب قابل اعتماد تشخیصی ٹیسٹ موجود ہوتا ہے (مثال کے طور پر، پی سی آر ایسے (PCR Assay) یا ایلیسا ٹیسٹ (ELISA Test)۔

عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے :

  • ایک مخصوص کماڈٹی پر پیسٹ کے معلوم ہونے کے لئے نمونہ جات کی تفتیش کے لئے۔
  • نمونہ جات کو تیزی سے ٹیسٹ کرنے کے لئے جب فوری جواب درکار ہو۔
  • چھوٹے یا بڑھنے کے لئے مشکل آرگینزم کی موجودگی ٹیسٹ کرنے کے لئے (بیکٹیریا، وائرسز، بعض فنگی)۔
  • حیاتی مراحل ٹیسٹ کرنے کے لئے جن میں تشخیصی خصوصیات نہیں ہوتیں (مثال کے طور پر، کیڑوں کے انڈے)۔

شناخت

یہ تعین کرتا ہے کہ یہ آرگینزم کیا ہے۔

اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی مخصوص تشخیصی ٹیسٹ موجود نہیں ہوتا۔

عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے :

  • ایک سیمپل پر موجود آرگینزم کی شناخت اور / یا صنفی درجہ بندی میں رکھنے (Taxonomic Placement) [(کلاس، ترتیب، خاندان، جینس (Genus)، سپیشیز (Specieis) ] کے تعین کے لئے۔
  • جب تشخیصی ٹیسٹ نیگیٹو ہو، لیکن مشاہدہ کی گئی علامات کی وجہ کا تعین کئے جانے کی ضرورت ہو۔
  • مخصوص تشخیصی ٹیسٹ کے نتائج کی حمایت کے لئے، مخصوص طور پر جب ایک ملک یا خطے میں آرگینزم کا پہلی بار پتہ لگایا گیا ہو۔

قابل اعتماد لیبارٹریوں کو پیسٹ کی شناخت کے ثبوت کے معتبر ذرائع استعمال کرنے چاہیئیں اور بے عیب ریکارڈز رکھنے چاہیئیں۔ نئے دریافت کردہ پیسٹس کے لئے پیسٹ کی شناخت کے ثبوت کے معتبر ذرائع اور معلومات ضروری ہیں کیوں کہ یہ ثبوت ریگولیٹری اور دوسرے نباتاتی حفظان صحت کے اقدام کی ضروریات کا دفع کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک ناپسندیدہ اقدام، جو ملک کے زرعی شعبے کے تحفظ کے لئے اٹھایا جانا ضروری ہے، کی ضرورت کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو قائل کرنے کے لئے بھی اس ڈیٹا کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

معلومات کے ذرائع کی چار عام کیٹیگریز ہیں : اکھٹا کرنے والا / شناخت کرنے والے، تکنیکی شناخت، مقام / تاریخ، اور اشاعت / ریکارڈز۔ ہر کیٹیگری کے قابل اعتماد ہونے کی مختلف سطحیں ہیں۔ مثال کے طور پر، اکھٹا کرنے والے / شناخت کرنے والے کی کیٹیگری میں پیسٹ کی شناخت کے لئے ایک غیر پیشہ ور ماہر، ایک صنفی درجہ بندی کرنے کے ماہر (Taxonomic Specialist) کے جیسا قابل اعتماد نہیں ہوگا۔ ریگولیٹری فیصلے کرنے سے پہلے اپنے ذرائع پر احتیاط سے غور کرنے کا یقین کرلیں۔

منظم اور درست ریکارڈز ریگولیٹری فیصلوں کی حمایت کرنے کے لئے بھی ضروری ہیں۔ انتہائی منظم ریکارڈز، واضح طور پر یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ شناختیں کس طرح کی گئی اور معلومات کہاں سے آئی ہیں، بتریج اعتماد بٹھاتے ہیں۔ کس طرح پیسٹ شناخت کیا گیا ہوگا کے بارے میں سوالات کے جواب دینے کے لئے یہ تمام معلومات ۱۰۰ فیصد قابل تلاش اور فوری طور پر دستیاب ہونی چاہیئیں۔ صرف کامل ریکارڈ رکھنا یہ یقینی بنا سکتا ہے کہ اس عمل میں تمام مراحل مکمل ہیں اور تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ یہ مخصوص طور پر اس وقت اہم ہے جب شناخت نا پسندیدہ، سخت روک تھام، یا خاتمے کی کارروائیوں کا جواز پیش کر سکتی ہو۔

شناخت سے کیا معلومات ریکارڈ کئے جانے اور باآسانی تلاش کئے جانے کی ضرورت ہوتی ہے ؟

آئی ایس پی ایم ۲۷، ریکارڈ رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل کو لازمی کے طور فہرست کرتا ہے :

  1. شناخت کئے گئے پیسٹ کا سائنسی نام۔
  2. سیمپل کا کوڈ یا ریفرنس نمبر (قابل تلاش بنانے کے لئے)
  3. متاثرہ مٹیریل کی نوعیت (بشمول میزبان کا نام جہاں اطلاق ہوتا ہو)
  4. متاثرہ مٹیریل کا ماخذ (بشمول جغرافیائی مقام اگر معلوم ہو) اور پکڑے جانے یا پتہ چلائے جانے کا مقام۔
  5. نشانات اور علامات کی تفصیلات (بشمول تصاویر جہاں متعلقہ ہوں) یا نشانات اور علامات کی غیر موجودگی۔
  6. تشخیص میں استعمال کئے گئے طریقے، بشمول کنٹرولز، اور ہر طریقے سے حاصل کئے گئے نتائج۔
  7. پیمائشیں، ڈرائنگز یا تشخیصی خصوصیات کی تصاویر (جہاں متعلقہ ہوں) اور نشو و نما کے مرحلے کی نشاندہی [ مورفولوجیکل (Morphlogical) یا مورفو میٹرک (Morphometric) طریقوں کے لئے ]۔
  8. ٹیسٹ کے نتائج کی دستاویز بندی، جیسے کہ تشخیصی جیلز (Gels) کی تصاویر یا ایلیسا پرنٹ آؤٹس (ELISA Printouts)، یا نتائج، جن کی بنیاد پر تشخیص کی گئی تھی [ بائیو کیمیکل(Biochemical) اور مولیکیولر (Molecular) طریقوں کیلئے ]۔
  9. پیسٹ کی آبادی کی وسعت، جہاں مناسب ہو (کتنے انفرادی پیسٹس پائے گئے، نقصان پہنچائے گئے ٹشوز کتنے تھے)۔)
  10. لیبارٹری کا نام اور، جہاں مناسب ہو، شخص (اشخاص) کے نام جو تشخیص کے لئے ذمہ دار ہیں اور / یا جنہوں نے تشخیص انجام دی۔
  11. پیسٹ کا سیمپل اکھٹا کرنے، پتہ لگانے اور شناخت کی تواریخ۔
  12. پیسٹ کی صورتحال، زندہ یا مردہ، یا اس کے بڑھنے کے مراحل کی نمو پذیری، جہاں مناسب ہو۔

ہمیشہ یاد رکھیں کہ نباتاتی صحت کے تحفظ کے پروگرام میں پیسٹ کی شناخت کا با اختیار فریم ورک رسک مینجمنٹ کی تقریباً تمام کارروائیوں کی بنیاد ہے۔ ہر چیز پیسٹس کی صحیح طور پر شناخت سے جڑی ہے۔

پودوں کے پیسٹ کی شناخت کے نظام تخلیق دینے اور استعمال کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، براہ کرم، ماڈیول ۸ : پودوں کے پیسٹ کی آئی ڈی سسٹمز کا جائزہ لیں۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں، یا یہاں کلک کریں۔