سبق ۲: پیسٹ رسک انالیسس
موضوع ۲: آغاز اور پیسٹ رسک اسیسمنٹ
یہ موضوع آپ کو پی آر اے کے پہلے دو مراحل - آغاز اور پیسٹ رسک اسیسمنٹ، کو مکمل کرنے کے لئے درکار اقدام یاد دلانے میں مدد کرے گا۔
مقاصد:
- پی آر اے کے آغاز کرنے کے مرحلے کی وضاحت کرنا
- پیسٹ رسک اسیسمنٹ مکمل کرنے کے عمل کی وضاحت کرنا
اب ہم پی آر اے انجام دینے کے لئے پہلے دو مراحل کا جائزہ لیں گے : آغاز اور پیسٹ رسک اسیسمنٹ۔ پی آر اے کے ان مراحل کے لئے کافی ڈیٹا درکار ہوتا ہے۔ آپ کو پیسٹس اور میزبانوں، دونوں کے حیاتیاتی ڈیٹا، اور معاشی اثرات پر بھی ڈیٹا کی ضرورت ہوگی۔ جن عوامل پر غور کیا جاتا ہے ان میں درآمد کرنے والے اور برآمد کرنے والے ممالک میں پیسٹ کی موجودگی، تجارت کئے جارہے پودے کا حصہ (حصے)، کماڈٹی ہینڈلنگ کے سٹینڈرڈ طریقے، پیسٹ کی حیاتیات، پیسٹ اور میزبان کی جغرافیائی حدود (رینج)، میزبانوں کی تعداد جو کہ متاثر ہو سکتی ہیں، قیام کو متاثر کرنے والے موسمیاتی عوامل، اور کاشت شدہ میزبان فصلات اور مقامی نباتات دونوں کو پہنچنے والا نقصان شامل ہیں۔
جب آپ نے پی آر اے میں ابتدائی ڈیٹا اکھٹا کرنے کی مشق کے دوران پیسٹ (پیسٹس) کی شناخت کر لی ہو اور دائرہ کار کی وضاحت کرلی ہو کہ پی آر اے میں کیا مکمل کرنے کی ضرورت ہے، اب آپ اسیسمنٹ کے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ منتخب کئے گئے پی آر اے کی قسم، جیسے کہ آرگینزم، پاتھ وے، یا کماڈٹی، پر انحصار کرتے ہوئے اسیسمنٹ کا کام مختلف طریقوں سے انجام دیا جا سکتا ہے۔
اسیسمنٹ کے اس مرحلے میں، آپ پیسٹ رسک کی درجہ بندی کریں گے اور آغاز ہونے کے امکانات کے ساتھ ایسا ہونے کے نیتجے میں سامنے آنے والے نتائج کا اندازہ لگائیں گے۔ اس میں ممکنہ خطرات، خطرات کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات، نتائج اگر یہ وقوع پذیر ہوتے ہیں، اور آپ کے اندازوں میں غیر یقینی صورتحال کی سطح شامل ہوتے ہیں۔
نیچے ڈیٹا کی قسم کی مثالوں کے ساتھ عام معلومات کی ایک فہرست ہے جو پیسٹ رسک اسیسمنٹ مکمل کرنے کے لئے اکثر درکار ہوتی ہیں۔ یہ فہرست جامع نہیں ہے لیکن اس کا مقصد ان متعدد اور مختلف عوامل کو ظاہر کرنا ہے جن پر توجہ دی جانی چاہیئے۔ متعدد آئی ایس پی ایمز، پیسٹ رسک اسیسمنٹ کے لئے اور پی آر اے کے پورے عمل کے دوران یہ تمام معلومات اکھٹی کرنے کے بارے میں مزید راہنمائی فراہم کرتے ہیں
- درآمد کرنے اور برآمد کرنے والے ملک میں بیماریوں اور پیسٹس کی صورتحال
(مثال کے طور پر، ظاہر کئے گئے پیسٹ سے پاک علاقوں کی صورت میں، اگر پیسٹ دونوں میں سے کسی بھی ملک میں موجود نہیں ہے، تو انالیسس جاری رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔) - پیسٹ اور میزبان کے درمیان تعلق
(مثال کے طور پر، پکا ہوا پھل، اس پیسٹ کے لئے ایک میزبان ہو سکتا ہے یا پیسٹ خاص طور پر صرف پودے کی جڑوں سے خوراک حاصل کرتا ہے۔) - متعلقہ انڈسٹری پروسیس کرتی ہے اور پروڈکشن کے طریقے جو پیسٹ کے لئے پاتھ وے کو متاثر کر سکتے ہیں
(مثال کے طور پر، سیبوں کی صورت میں، بعض اوقات پیک کرنے کی جگہ میں دھونا اور ویکسنگ (Waxing) کرنا پیسٹ کو ختم کردیتا ہے۔ کیا آپ پروڈکشن اور انڈسٹری کے کوئی دوسرے عام طریقوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جو پیسٹ کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں ؟) - ایکو لوجیکل (Ecological) اور ماحولیاتی صورتحالیں جو پیسٹ کے قیام کو متاثر کرسکتی ہیں
(مثال کے طور پر، موسم بہت سرد، گرم، خشک، یا مرطوب ہے کہ اگر پیسٹ داخل ہو بھی جاتا ہے تو پیسٹ زندہ نہیں رہ سکے گا۔) - پیسٹ کے داخل ہوجانے اور پھیلنے کی صورت میں فصلات، ماحول، اور تجارت کے لئے ممکنہ نقصانات
(مثال کے طور پر، اس پیسٹ کے لئے کون سی کاشت کی گئی فصلات یا جنگلی آرگینزمز میزبان ہیں اور وہ کتنے شدید طور پر متاثر ہو جائیں گے ؟) - ٹریٹمنٹس یا قابو پانے کے دوسرے اقدامات کی دستیابی
(مثال کے طور پر، کون سے ٹریٹمنٹس دستیاب ہیں اور حقیقی طور پر پیسٹ پر قابو پانے کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں ؟ داخلی قواعد و ضوابط بعض کیمیائی ٹریٹمنٹس کے استعمال کی ممانعت کر سکتے ہیں، یا اریڈی ایشن (Irradiation) کی سہولت تک پہنچ محدود ہوسکتی ہے۔) - پیسٹ (پیسٹس) پر قابو پانے یا خاتمے کے اخراجات
(مثال کے طور پر، کسان کے کھیتوں میں کیا اقدامات کئے جا سکتے ہیں، اور ان پر کتنی لاگت آئے گی ؟) - خطرات کو محدود کرنے کے لئے متبادل اپروچز (Approaches) کی متعلقہ اخراجات کے لحاظ سے افادیت
(مثال کے طور پر، کیا پیسٹ کی تخفیف کے لئے اضافی اپروچز موجود ہیں جو زیادہ موزوں یا لاگت کے لحاظ سے زیادہ سود مند ہو سکتی ہوں اور خطرے کو اتنا ہی کم کر سکتی ہوں جیسے کہ ایک زیادہ جارحانہ اپروچ کرتی ہے ؟)
جیسے کہ یہ معلومات اکھٹی کی گئی ہے، یہ خیال رکھیں کہ ایک نقصان دہ واقعے کا وقوع پذیر ہونا عام طور پر واقعات کے ایک سلسلے پر منحصر ہوتا ہے۔ ہر ممکنہ واقعے کے لئے پروڈکشن، نقل و حمل، اور درآمد / برآمد کی پوری ٹائم لائن کی معلومات کا خطرے کے لئے معائنہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ پاتھ وے کی میپنگ (Mapping) ایک اتنی قیمتی مشق ہے۔ میپپنگ آپ کو اس عمل میں ہر قدم کی شناخت کرنے کی اجازت دیتا ہے اور آپ کی یہ دیکھنے میں مدد کرتا ہے کہ کون سے اقدام پیسٹ کے خطرات سے دوچار کرتے ہیں۔ ممکنہ پاتھ وے کی مثال نیچے دی گئی ہے۔
آئی ایس پی ایم ۵ (ISPM 5) کے مطابق، پیسٹ کےداخلے کے امکانات کا اندازہ لگانے کے لئے پاتھ وے کی میپپنگ کے بعد، داخل ہونے کے نتائج کا تجزیہ بھی کرنا چاہیئے۔ ایسا عام طور پر پیسٹ رسک اسیسمنٹ کے حصے کے طور پر کیا جاتا ہے۔ یاد رکھئیے، خطرہ = امکان + نتائج۔ یہاں، آپ ان عوامل پر غور کر سکتے ہیں، جیسے کہ :
- پیسٹ کے داخل ہونے کے تجارت پر اثرات
- کون سے تجارتی شراکت دار آپ کی برآمدات پر پابندی لگا سکتے ہیں اگر پیسٹ کا آغاز ہو جاتا ہے ؟
- پابندی لگائی گئی برآمدات کی وجہ سے ہونے والے تجارتی خسارے کی ممکنہ مقدار کیا ہے ؟
آخر میں، آپ کو وہ شواہد جو آپ نے اکھٹے کرلئے ہیں، اسیسمنٹ کے دوران جو دریافتیں آپ نے کی ہیں، شواہد کے کیا مطلب ہیں کے بارے میں نتائج، اور نتائج میں شامل غیر یقینی کی سطح کو دستاویز کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آغاز کرنے اور اسیسمنٹ کے مراحل سے ثبوت یہ ظاہر کرنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے کہ کون سے پیسٹس کے لئے اقدامات درکار ہوں گے، اور خطرے میں تخفیف کے لئے اقدامات کی نوعیت اور طاقت جو کہ درکار ہوں گے۔
آپ کی این پی پی او نباتاتی حفظان صحت کے تمام ریگولیٹری فیصلے اور نبات کی صحت کے تمام فیصلے اس رپورٹ کے نتائج اور پیسٹ رسک مینجمنٹ کی رپورٹ کے ساتھ ملاکر کریں گے، جس کا جائزہ ہم اگلے موضوع میں لیں گے۔ لہٰذا، یہ انتہائی اہم ہے کہ رپورٹ درست اور حالیہ ہو۔
آغاز اور پیسٹ رسک اسیسمنٹ، ایک پی آر اے انجام دینے میں پہلے دو مراحل ہیں، اور یہ پیسٹ رسک مینجمنٹ کے لئے سفارشات مرتب کرنے کی بنیاد ہیں۔ مزید ہدایات کے لئے، براہ کرم ماڈیول ۵ : پیسٹ رسک اسیسمنٹ کا جائزہ لیں۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۳ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔