سبق ۲: پیسٹ رسک انالیسس
موضوع ۱: پی آر اے (PRA) : پیسٹ رسک انالیسس کیا ہے ؟
یہ موضوع یہ یاد دلانے میں آپ کی مدد کرے گا کہ نباتاتی حفظان صحت کے تمام ریگولیٹری فیصلوں اور سرگرمیوں کی بنیاد پیسٹ رسک انالیسس (پی آر اے) ہے۔
مقصد:
- پی آر اے انجام دینے کے مقصد کی وضاحت کرنا۔
جیسے کہ سبق ۱ میں بتایا گیا کہ پیسٹ رسک انالیسس (پی آر اے) کے اہم کاموں میں سے ایک، نباتاتی صحت کے اقدامات کے لئے تکنیکی جواز، یا سائنسی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ پی آر اے سے حاصل ہونے والے نتائج نباتات کی صحت کے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے نباتاتی حفظان صحت کے تمام فیصلوں کی حمایت کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ پیسٹ رسک انالیسس اقدامات کی ضرورت ہونے کے لئے بھی بنیاد ہے، جب قومی زراعت کے تحفظ کے لئے کوئی مناسب بین الاقوامی معیار موجود نہیں ہوتا۔
آئی پی پی سی (آئی ایس پی ایم- ۵) پیسٹ رسک انالیسس کی اس طرح وضاحت کرتا ہے :
“حیاتیاتی یا دوسرے سائنسی اور معاشی شواہد جانچنے کا عمل، یہ تعین کرنے کے لئے کہ آیا ایک آرگینزم ایک پیسٹ ہے، کیا اسے ریگولیٹ کیا جانا چاہیئے، اور اس کے خلاف کئے جانے والے کسی بھی نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کی افادیت کیا ہے۔ “ (آئی ایس پی ایم- ۵)
عملی طور پر، پی آر اے، حیاتیاتی خطرات پر سائنسی شواہد اکھٹا کرنے، درپیش خطرے کی نشاندہی کرنے کے لئے ثبوت کی وضاحت کرنا، اور پھر شناخت کئے گئے خطرات میں کمی کے لئے درکار اقدامات کے بارے میں ماہرانہ فیصلے کے لئے دعوتیں دینے کا ایک منظم عمل ہے۔
پی آر اے انجام دینے کے لئے معیارات اور بنیادی عمل کا احاطہ آئی ایس پی ایمز ۲، ۱۱، ۱۴، اور ۲۱ میں کیا گیا ہے۔ ان موضوعات کا ایک خلاصہ نیچے دی گئی لسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
- آئی ایس پی ایم نمبر . ۲ – پیسٹ رسک انالیسس کے لئے فریم ورک
- آئی ایس پی ایم نمبر . ۱۱ – کوارنٹائن پیسٹس کے لئے پیسٹ رسک انالیسس، بشمول ماحولیاتی خطرات اور شدہ تبدیل زندہ کر لینے والے آرگینزمز کے انالیسس کے لئے راہنما اصول۔
- آئی ایس پی ایم نمبر . ۱۴ – پیسٹ رسک مینجمنٹ کے لئے سسٹمز اپروچ میں مربوط اقدامات کا استعمال
- آئی ایس پی ایم نمبر . ۲۱ – ریگولیٹ کئے گئے نان کوارنٹائن پیسٹس کے لئے پیسٹ رسک انالیسس
یہاں پر پی آر اے انجام دینے کے لئے ماڈیول ۵: پیسٹ رسک اسیسمنٹ اور ماڈیول ۶ : پیسٹ رسک مینجمنٹ کے تین مراحل اور ان سے منسلک عملیات سے ایک گرافک پریزینٹیشن بھی دی گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں، ابتدائی ایونٹ، جیسے کہ مارکیٹ تک رسائی کی درخواست، یا ایک نئے پیسٹ کی دریافت ایک نئے پی آر اے یا ایک موجودہ پی آر اے پر نظرثانی کی ضرورت تجویز کر سکتا ہے۔ اس مرحلے پر مقصد اس بات کا تعین کرنا ہے کہ آیا پی آر اے ضروری ہے یا نہیں۔
دوسرے مرحلے میں، پیسٹ رسک اسیسمنٹ غور و خوص اور منظم انالیسسکے ذریعے انجام دی جاتی ہے جس میں کہ، آرگینزم حقیقت میں پیسٹ ہے، اس کی ابتدا ہونے کے امکانات، اور اس کی ابتدا ہونے کے نتائج کا تعین کرنا شامل ہوتا ہے۔ مختصراً، مقصد تشویش کا باعث بننے والے پیسٹ (پیسٹس) کے ساتھ منسلک خطرات کا تشخیص کرنا اور یہ تعین کرنا کہ کون سے پیسٹس واقعی خطرناک ہیں اور ان کے لئے رسک مینجمنٹ اقدامات کی ضرورت ہے۔
تیسرے مرحلے میں، پیسٹ رسک مینجمنٹ میں، تشخیص کئے گئے پیسٹ کے خطرات اقدامات کی شناخت کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جو مرحلہ ۲ میں تشخیص کئے گئے پیسٹ کے خطرات کو کم کریں گے۔ اس میں اقدامات کا جائزہ لینا شامل ہے جو پہلے ہی استعمال کیے جا ریے ہیں اور اس بات کا تعین کرنا کہ کیا یہ تشخیص کردہ پیسٹ کے خطرات کے لئے مناسب ہیں۔ اس مرحلے کا حتمی مقصد شناخت کرنا، جانچنا اور پیسٹ رسک مینجمنٹ کی آپشنز کی سفارش کرنا ہے۔ اینالیسس کے باعث سفارش کردہ اقدامات کا اطلاق بعد میں کیا جاتا ہے۔
جب ایک مرتبہ پی آر اے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جاتا ہے، تو دائرہ کار کی وضاحت کرنا بہت اہم ہے کہ کس چیز کی تشخیص اور تجزیہ کیا جائے گا۔ اگر دائرہ کار غیر واضح ہے، تو انالیسس فیصلہ سازوں کے پیسٹ رسک کے حوالے سے سوالات کے جواب دینے کے لئے شاید حالیہ اور درست معلومات فراہم نہ کر سکے۔ دائرہ کار کی وضاحت کرنے میں سب سے زیادہ اہم قدم پی آر اے کے مقصد کی وضاحت کرنا ہے۔ کیا پی آر اے مارکیٹ تک رسائی کی درخواست کو جانچنے کے لئے ضروری ہے ؟ کیا پی آر اے کی ضرورت خاص آرگینزم کے لئے خطرناک ترین پاتھ ویز (Pathways) (ہوا، زمین، سمندر) کا تعین کرنے کے لئے ہے ؟ کیا پی آر اے کی ضرورت اس بات کا تعین کرنے کے لئے ہے کہ کیا خاص آرگینزم کو ریگولیٹ کیا جانا چاہیئے ؟ ان سوالات کے جواب تجزیہ کار کو انتہائی مناسب طور پر رسک اسیسمنٹ کے لئے توجہ مرکوز کرنے میں راہنمائی کریں گے، مثال کے طور پر، آرگینزم پر، پاتھ وے پر، یا کماڈٹی پر۔
ایک آرگینزم پر پی آر اے، صرف ایک مخصوص آرگینزم کے ساتھ شامل خطرات کے لئے ہی ڈیٹا اکٹھا اور اس کا تجزیہ کرے گا۔ مثال کے طور پر، بیکٹو سیرہ فروٹ فلائی (Bactocera Fruit Fly) کے لئے آرگینزم پی آر اے انجام دیا جاسکتا ہے جو ابھی تک ملک میں موجود نہیں ہے، اس کے آ جانے کے امکانات اور نتائج کا تعین کرنے کے لئے، اور کیا اس پیسٹ کو ریگولیٹ کیا جانا چاہیئے یا نہیں۔
دوسری جانب، کماڈٹی پی آر اے، مارکیٹ تک رسائی کے فیصلے کرنے میں مفید ہوسکتا ہے۔ یہ ایک مخصوص کماڈٹی کے ساتھ منسلک تمام پیسٹس سے خطرے کی تشخیص کرسکے گا۔ مثال کے طور پر، سٹرس (Citrus) کے ساتھ کئی پیسٹس منسلک ہیں جیسے کہ سٹرس کینکر (Citrus Canker)، تھرپس (Thrips)، ریڈ مائیٹس (Red Mites)، اور سوٹی مولڈ (Sooty Mold)۔ سٹرس کے لئے مناسب اقدامات اور مارکیٹ تک رسائی کے فیصلے کئے جا سکنے سے پہلے، ان تمام پیسٹس سے درپیش خطرات کو جانچنے کی ضرورت ہوگی۔
پاتھ وے پی آر اے بھی کیا جا سکتا ہے اگر فیصلہ ساز سب سے زیادہ خطرے والے پاتھ ویز کو سمجھنا چاہتے ہیں۔ سب سے زیادہ خطرے والے راستے کو جاننے سے سرکاری اہلکاروں کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے کہ وہ نباتاتی صحت کے اپنے انسپکٹروں کو کس جگہ تعینات کریں، جیسے کہ ہوائی اڈوں پر، بندرگاہوں پر، یا زمینی سرحد کی بندرگاہوں پر۔
پی آر اے مکمل کئے جانےکے بعد، پی آر اے میں تمام مراحل کے نتائج کو ایک رپورٹ میں خلاصہ کئے جانے کی ضرورت ہے، جو زرعی تجارت کی شرائط کی وضاحت کرنے والا اور نفاذ کے لئے ایک ریسورس بن جائے گا۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ پی آر اے کے نتائج کو واضح طور پر سائنسی، معاشی، اور دوسرے شواہد کی منظم اسیسمنٹ سے منسلک کیا جانا ضروری ہے۔ پی آر اے کو شفاف بھی ہونا چاہیئے ؛ جیسے کہ، اسے معلومات کے قابل تلاش ذرائع دستاویز کرنا چاہیئے، اپنے طریقہ کاروں کی وضاحت کرے، اور اپنے مفروضات اور غیر یقینیوں کی وضاحت کرے۔ ایک درست طور پر انجام دیا گیا پی آر اے، کسی بھی این پی پی او کے نباتاتی حفظانصحت پروگرام کے لئے ضروری بنیاد ہے۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔