سبق۱: نباتاتی حفظان صحت کے بین الاقوامی معیارات

موضوع۱: ایس پی ایس معاہدہ

یہ موضوع آپ کو یہ یاد دلانے میں مدد کرے گا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کس طرح تجارتی رکاوٹوں کو کم سے کم کرتے ہوئے زرعی صحت کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

مقصد:

  • ایس پی ایس معاہدے کے مقصد کی وضاحت کرنا

13_1_1_1 ماڈیول ۱ اور ۲ میں آپ نے اس تاریخ کے بارے میں جانا تھا کہ زرعی پروڈکٹس کی محفوظ اور عام تجارت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کس طرح بین الاقوامی معاہدے، قوانین اور معیارات تخلیق دیئے گئے تھے۔ تجارت کی عالمی تنظیم (WTO) عالمگیر بین الاقوامی تنظیم ہے جو اقوام کے درمیان تجارت کے قوانین سے متعلق امور دیکھتی ہے۔ اپنی اس مقصد کے حصول کے لئے کہ تجارت بلا رکاوٹ، قابل پیش گوئی اور آزادانہ طریقے سے رواں دواں رہے، ڈبلیو ٹی او معاہدات تشکیل دیتی ہے جن کی توثیق اس کے رکن ممالک کی جانب سے کی جاتی ہے اور تجارتی تنازعات کے تصفیئے کے لئے ایک سرکاری مکینزم (طریقہ کار) پیش کرتی ہے۔

زرعی پروڈکٹس کی بلا رکاوٹ تجارت، فوڈ سیکیورٹی اور معاشی ترقی بڑھا کربہت سے ممالک کو بہت زیادہ پہنچاتی ہے۔ تاہم، زرعی کھیپوں کے اندر پیسٹس اور بیماریوں کی منتقلی کے امکانات ایک ملک کی معیشت اور زرعی صحت کو حقیقی خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈبلیو ٹی او ان خطرات سے نمٹنے کے لئے اقوام کی ضروریات کو تسلیم کرتی ہے، لیکن یہ نہیں چاہتی کہ وہ انتہائی سخت قواعد و ضوابط بناکر، جو زرعی صحت کے مناسب تحفظ کی حد سے زیادہ ہو ں، تجارت میں رکاوٹ کھڑی کریں۔

13_1_1_2 زرعی صحت کو تحفظ دینے اور ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینے کے درمیان توازن تک راہنمائی کرنا، حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے اطلاق پر ڈبلیو ٹی او معاہدے کا کام ہے، جسے عام طور پر ایس پی ایس معاہدے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جیسے کہ آپ کو یاد ہے کہ، اس معاہدے کا مقصد ممالک کو ایسے نا پسندیدہ، خطرناک آرگینزمز سے اپنے آپ کو بچانے کی اجازت دینا ہے جو انسان، نباتات، یا جانوروں کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، لیکن ان طریقوں سے نہیں جو ناجائز طور پر تجارت کو متاثر کریں۔ معاہدے کے تحت، ممالک کو پیسٹ اور بیماریوں کے خطرات سے انسانوں، جانوروں اور نباتات کو تحفظ دینے کے لئے مناسب ایس پی ایس اقدامات نافذ العمل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، جس وقت تک کہ یہ اقدامات سائنسی شواہد سے جائز یا بین الاقوامی معیارات کی بنیاد پر ہوں۔ ایس پی ایس معاہدہ، بین الاقوامی معیارات مقرر کرنے کے لئے مندرجہ ذیل سرکاری تنظیموں کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے : کوڈیکس ایلی مینٹیریئس فار ہیومن ہیلتھ (فوڈ سیفٹی) Codex Alimentarius for human health (food safety) ؛ ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (او آئی ای) World Organization for Animal Health (OIE) ؛ اور نباتات کے تحفظ کے لئے انٹرنیشنل پلانٹ پروٹیکشن کنوینشن (آئی پی پی سی) International Plant Protection Convention (IPPC)۔

13_1_1_3 اس ایس پی ایس پروگرام میں ماڈیولز کے لئے، ہم نے آئی پی پی سی پر توجہ دی، جو اس کورس میں شامل موضوعات کے لئے معیارات مقرر کرنے والی ایک متعلقہ تنظیم ہے۔ آئی پی پی سی کے مشن کا دائرہ کار تمام پودے کی زندگی جن میں کاشت کئے گئے اور جنگلی دونوں قسم کے پودے شامل ہیں، پر لاگو ہوتا ہے، اور تمام پاتھ ویز (Pathways) بھی شامل ہیں جو پودوں کے پیسٹس اور بیماریوں کو منتقل کر سکتے ہیں.

اگرچہ جب بھی ممکن ہو آئی ایس پی ایمز استعمال کئے جانے چاہیئیں، لیکن یہ ہر ممکنہ حالات کا احاطہ نہیں کرسکتے جن کا ایک انفرادی ملک کو سامنا ہو سکتا ہے۔ اس لئے، ایس پی ایس معاہدہ رکن ممالک کو دوسرے حفاظتی اقدامات تشکیل دینے کی اجازت دیتا ہے جب مناسب بین الاقوامی معیارات اور راہنما اصول موجود نہ ہوں۔ تاہم یہ دوسرے اقدامات سائینسی بنیاد پر ہونے چاہیئیں۔ ایک حفاظتی اقدام کی ضرورت کا جواز دینے کے لئے، درآمد کرنے والے ملک اس امکان کا اندازہ لگانے کے لئے سائینسی شواہد اکھٹا کرتا ہے کہ کس طرح ایک پیسٹ (پیسٹس) تجارت کے ذریعے سے داخل، قائم، اور پھیل سکتا ہے۔ یہ عمل پیسٹ رسک اینالسس (پی آر اے) [ Pest Risk Analysis (PRA) ] کہلاتا ہے اور سبق ۲ میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

13_1_1_4-

یہاں احاطہ کئے گئے تصورات پر مزید تفصیلات کے لئے، براہ مہربانی، اس کورس کے ماڈیول ۱ اور ماڈیول ۲ کا جائزہ لیں۔ برآمد کے لئے نباتاتی حفظان صحت کے حوالے سے تجارت کے قوانین اور معیارات کے بارے میں تازہ ترین معلومات سے باخبر رہنے کے لئے براہ کرم آئی پی پی سی کی ویب سائٹ ملاحضہ کریں۔

جاری رکھنے کے لئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں یا یہاں پر کلک کریں۔